پیر 10  اگست 2020ء
پیر 10  اگست 2020ء

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتیوں کو آئینہ دکھانے پر کئی بھارتی کرکٹرز برا مان گئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دل کا غبار نکالنے کی کوشش کی۔سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے لکھا کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کر رہے تھے مگر بھارتی وزیراعظم کے بارے میں ایسے کلمات برداشت نہیں کر سکتےاس لیے وہ اب کبھی آفریدی کی حمایت نہیں کریں گے۔ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی لوگوں کے دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور کہا کہ وہ اب کبھی شاہد آفریدی اور پاکستان کے کسی بھی فردکی حمایت نہیں کریں گے۔ہربھجن googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور یووراج کے علاوہ آفریدی سے ہمیشہ سوشل میڈیا پر لڑنے والے گوتم گمبھیر، شیکھردھون اور سریش رائنا نے بھی حقیقت سے آنکھیں پھیرتے ہوئے بھارتی انتہاپسندوں کو خوش کرنے کی کوشش کی اور آفریدی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے آزاد کشمیرمیں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو ’’چوزہ‘‘ اور نریندر مودی کو ’’'ڈرپوک‘‘ قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں