منگل 29  ستمبر 2020ء
منگل 29  ستمبر 2020ء

نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن تیار کرلیا گیا، قرآن پاک کی آیات سورتوں اور سپاروں کو تلاش کرنے میں بڑی آسانی پیدا کر دی گئی 

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی ایک تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا ہے۔ اس منفرد قرآن پاک کی آیات ، عربی حروف اور صفحات کو متحرک شکل میں تیار کیا گیا ہے جو بریل کی مدد سے پڑھا جاسکے گا۔ الیکٹرانک قرآن پاک کی مدد سے نابینا افراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اور سپاروں کو آسانی کے ساتھ تلاش کرسکیں گے۔سعودی پریس ایجنسی  کےمطابق الیکٹرانک قرآن کی ایجاد نے قرآن کے عمومی نسخوں پر تلاوت میں درپیش مشکلات کو ختم کردیا ہے۔ بریل پر تیار کردہ قرآن کریم googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے نسخے چھ جلدوں پرمشتمل ہوتے ہیں۔ وزن، ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی جیسی مشکلات کیساتھ ساتھ ان پر سورتوں اور پاروں کی تلاش بھی مشکل ہوتی ہے تاہم الیکٹرانک قرآن پاک کے نسخے نے ہہ تمام مسائل حل کردئیے۔شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے نالج مینجمنٹ کے سربراہ مشعل الھرسانی کی زیرنگرانی تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن پاک کا نسخہ کافی محنت اور مہارت کے ساتھ تلاش کیا ہے۔ سعودی عرب میں اس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے پورے عالم اسلام میں پھیلایا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں