جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
جمعرات 01 اکتوبر 2020ء

سابق لیجنڈری باکسر کورونا سے چل بسے

کراچی (این این آئی)سابق لیجنڈری باکسر جمی گالن عالمی وبا کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔معروف گلوکار و میزبان فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست جمی گالن کی موت پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نیویارک میں موجود اپنے ایک قریبی دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔فخر عالم کا کہنا تھا کہ جمی گالن باکسر، فائٹر اور دلوں کے چمپئن تھے،انہوں نے بتایا کہ جمی نے انہیں ہارلیم کی ثقافت کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کیں۔فخر عالم نے لکھا کہ فٹبال کے ’دادا‘ مانے جانے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); والے جمی نے انہیں اپنی باکسنگ سمیت زندگی کی دیگر کہانیاں بھی سنائیں۔انہوں نے اپنے دوست کی موت پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے دوسری دنیا میں آسانی ی دعا کی۔واضح رہے کہ نیویارک میں موجود 89 سالہ جمی گالن میں اپریل کے اواخر میں کورونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کروایا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں