پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

گوگل کا ڈوڈل پاکستانی لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کے نام

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے مایہ ناز اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو مقبول ترین سرچ گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے خراجِ تحسین پیش کیا۔4 اپریل 1951 کو پاکستان کے لیجنڈری اسکواش کھلاڑی ہاشم خان نے برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ہاشم خان نے کل 7 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، 1951 سے لے کر 1956 تک انہوں نے 6 ٹائٹل جیتے۔بعدازاں 1958 میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا، ہاشم خان 1950 کی دہائی سے لے کر 1980 تک googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اسکواش کورٹس پر غالب رہے۔سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل اس طرح تبدیل کیا ہے کہ اس میں ہاشم خان کی طرح کھلاڑی کو اسٹروک کھیلتے دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہاشم خان نے اپنے عمدہ کیرئیر کی وجہ سے امریکی اسکواش ہال آف فیم میں بھی جگہ بنائی جبکہ انہوں نے 7 برٹش اوپنز ،5 برطانوی پروفیشنل چمپئن شپ ، 3 امریکی اوپنز ، اور 3 کینیڈین اوپنز جیتے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں