پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کے ساتھ واردات ہو گئی

وبارٹ  ( این این آئی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کے ساتھ واردات ہو گئی، نا معلوم چورگھر کے باہر کھڑی گاڑی کے شیشے توڑ کر پرس اور دوسری اشیاء چوری کر کے لے گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوبارٹ ٹم پین ان دنوں  کورونا وائرس کے باعث گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی کو باہر کھڑا کر کے گیراج میں ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں۔گھرکے باہر کھڑی گاڑی کے شیشے توڑ کر ان کا پرس اور دوسری اشیا ء چوری کر لی گئیں۔ ٹم پین کے مطابق وہ صبح سو کر جاگے تو انہیں ان کے بینک googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سے پیغام موصول ہوا کہ ان کے اکائونٹ کے ساتھ کسی نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ جب انہوں نے باہر جا کر دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اس میں سے پرس اور دوسری چیزیں غائب تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں