پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

ثانیہ نے متاثرہ خاندانوں کیلئے کتنی بڑی رقم جمع کر لی ؟ جانئے

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں کے لیے سوا کروڑ روپے جمع کرلیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے بتایاکہ چندروز قبل میں نے عوام سے ضرورت مندوں کی مدد  کیلئے آگے آنے کی اپیل کی تھی، ایک ہفتےمیں سوا کروڑ روپے کی رقم جمع ہوئی جس سے ایک لاکھ خاندانوں کی داد رسی کرنے میں کامیاب ہوئے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو ضرورت مندوں کا خیال رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے علاوہ دنیا بھر میں کھلاڑی، اداکار اور اہم شخصیات بھی عوام googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ک مشکلات کے حل کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں