پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

سب کرکٹر باتیں کرتے رہے ،شاہد آفریدی سب پر بازی لے گئے، افغان کیمپ کا دورہ اور وہاں کیا کرتے رہے؟ پڑھئے تفصیلات

اسلام آباد(آئی این پی) وزیرمملکت شہریار خان آفریدی پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کے ہمراہ مہاجرین کی امداد کیلئے افغان کیمپ پہنچ گئےاور لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھمکول شریف کوہاٹ کے ایک ہزار افغان مہاجرین گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔اس دوران گفتگو میں شہریار خان آفریدی نے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ ہر آفت اور مسئلے میں افغان مہاجرین کی امداد کو حکومت پہنچتی ہے۔شاہد آفریدی کا شکر گزار ہوںکہ انہوں نے میری درخواست پر ایک ہزار افغان مہاجر خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔شہریار خان آفریدی نے کہاکہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اس مشکِل گھڑی میں ہمیں معاشرے کے کمزور اور غریب طبقات کو یاد رکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں،غم کی ہر گھڑی میں پاکستانی افغان گھرانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے اپیل کی افغان بھائیو ں کو اس مشکل گھڑی میں نہ بھولا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں