پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

باکسر عامر خان نے اپنی چار منزلہ عمارت کو انسانیت کیلئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا 

لندڈن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا متاثرین کیلئے اپنی 4 منزلہ عمارت کو ہسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اپنی عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیا۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں باکسر عامر خان نے لکھا کہوہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے ہسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس اقدام سے وہ کورونا متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بھی اپنی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں