پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

پی ایس ایل میں شامل کرکٹرز نے اپنے ممالک پہنچ کر خود کو تنہاکرلیا

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کرکٹرز نے اپنے ممالک پہنچ کر خود کو تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کو پہلے محدود کیا گیا اور پھر منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی و غیر ملکی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو سب کے سب منفی آئے۔پی ایس ایل میں شامل بہت سےغیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے وطن پہنچ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے۔کورونا وائرس کے سبب کرکٹرز googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنی سرگرمیاں اور تبصرے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے لا رہی ہیں۔چند روز قبل پشاور زلمی کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگا ہ کیا تھا کہ انہوں نے خود کو سینٹ لوشیا میں تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور 18 روز بعد ہی گھر والوں سے ملاقات کریں گے۔اب پی ایس ایل ہی میں شامل دیگر غیر ملکی کرکٹرز نیبھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حالات اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے۔لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے بعد قرنطینہ میں 9 روز ہو چکے ہیں، موجودہ صورتحال اب سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کولن منرو، کرس لین اور ڈیل اسٹین بھی تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی بلے باز اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر بھی پاکستان سے جانے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔آسٹریلوی کرکٹرکرس لین قرنطینہ کے دوران آن لائن کوچنگ میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں