پیر 06 اپریل 2020ء
پیر 06 اپریل 2020ء

جم گھر کا ہی ہے ، محمد عامر نے تنقید کر نے والے بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیدی

الاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے تنقید کرنے والے بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر نے جِم میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس پرایک بھارتی صارف نے غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے محمد عامر پر تنقید کی اور کہا کہ گھر بیٹھو،خود بھی کورونا کا شکار ہو گے اور دوسروں کو بھی اس سے متاثر کروگے۔جواب میں محمد عامر نے بھی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ جِم اْن کے گھر کا ہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عامر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے اپنی بیٹی منسا کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نہ گھبرانے کا مشورہ دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں