پیر 06 اپریل 2020ء
پیر 06 اپریل 2020ء

’’زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے،جلد دوبارہ ملاقات ہو گی ‘‘ پاکستان میں کھیل کر کیسا لگا ؟ بین ڈن نے بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سْپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک نے کہاہے کہ زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کی فوری معطلی کے بعد بین ڈنک نے اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں ایکدوسرے کا خیال رکھنے کا کہا اور لکھا کہ امید ہے کہ جلد ہی آپ سب سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔واضح رہے کہ 33 سالہ آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); لاہور قلندرز  کو میچ جتوانے میں متعدد بار اہم کردار ادا کیا تھا۔بین ڈنک کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہی لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب بھی رہی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں