پیر 10  اگست 2020ء
پیر 10  اگست 2020ء

کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل کامیاب رہی، ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

لاہور(این این آئی) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں ہونے  والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی وطن واپس لوٹ گئے تاہم واپسی سے قبل انہوں نے پاکستانیوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پہلی بار پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی، میں پشاور زلمی فیملی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ وائرس سے اپنی حفاظت کریں اور آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں