جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

دو اہم ترین کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا

لاہور (این این آئی)انگلینڈ کے دومزید کھلاڑیوں ٹوم کیران اورجیڈ ڈمباچ نے خود کوقرنطینہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے دومزید کھلاڑیوں ٹوم کیران اور جیڈ ڈمباچ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ دونوں نے ہفتے کو ایلیکس ہیلز کے ساتھ وقت گزارا تھا۔اس وقت تک ہیلز میں کرونا وائرس کی علامات موجود نہیں تھیں تاہم ہیلزکی جانب سے بخار، کھانسی اور نزلہ زکام کی اطلاعات پران دونوںانگلش کرکٹرزنے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چودہ روز کے لیے تنہا رہیں گے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے ایلیکس ہیلز بھی آئسولیشن میں ہیں، اہلیکس ہیلز نے پی ایس ایل googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); میں کراچی کنگز کی جانب سے سات میچوں میں شرکت کی، وطن واپسی پران میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کو پی ایس ایل ملتوی کرنے کا اہم جوازقراردیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں