پیر 10  اگست 2020ء
پیر 10  اگست 2020ء

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو زیر کر لیا، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، یہ بھی فیصلہ ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 151 کا ہدف دیا۔ کراچی کنگز کو اننگز کے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، شرجیل خان بغیر کوئی رنز بنائے ہی آؤٹ ہو گئے۔نسیم شاہ نے انہیں بولڈ کیا۔ ان کے بعد افتخار احمد 21 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر واٹسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جب کراچی کنگز googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کا مجموعی سکور 72 ہوا تو بابر اعظم 32 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر کیمرون ڈیلپورٹ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 44 گیندوں پر 62 رنز بنائے وہ محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ والٹن نے 26 اور اسامہ میر نے ایک رنز بنایا۔ رضوان صفر کا شکار ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جب کہ حسنین، فواد اور سہیل خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد کوئی رنزبنائے بغیر آؤٹ ہو گئے جبکہ ان کے بعد ایس آر واٹسن اور خرم منظور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، خرم منظور نے 63 رنز بنائے اور وہ وقاص مقصود کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، واٹسن نے 66 رنز بنائے اس میں سات چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ سرفراز احمد صرف دو رنز بنا سکے، اعظم خان نے بارہ رنز بنائے جبکہ محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 17 اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ اس طرح اس میچ کے فیصلے کے بعد اب پی ایس ایل 5 کے پہلے سیمی فائنل میں ملتان سلطانزکا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا اور دوسرے سیمی فائنل میں لاہور قلندرز کراچی کنگز کا سامنا کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں