منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

خاتون ویٹ لفٹر نے پاکستان کا نام روشن کردیا

گلاسکو(این این آئی) پاکستان کی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو میں ملک کا نام روشن کردیا۔رابعہ شہزاد نے گلاسگو میں ہونے والی گلاسگو اوپن کلاسک ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سونے کی شیلڈ اپنے نام کرلیا۔عالمی سطح پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تصویر شیئر کی۔رابعہ نے لکھا کہ ایک لڑکی ہوتے ہوئے انہوں نے اکیلے کراچی سے مانچسٹر اور مانچسٹرسے گلاسگو سفر کیا جہاں گولڈ شیلڈ لینے میں کامیاب رہیں۔یاد رہے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ رابعہ شہزاد اس سے قبل آسٹریلیا میں ہونے والی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں اس کے علاوہ وہ دبئی میں ہونے والی ایشین بینچ پریس چمپئن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ اپنے نام کر چکی ہیں۔رابعہ شہزاد کی بڑی بہنیں ماحور اور فریال قومی ویمن بیڈمنٹن چمپئن رہ چکی ہیں جبکہ ان کے والد شہزاد احمد روئنگ کے قومی چمپئن رہ چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں