منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ2020 کی افتتاحی تقریب 20 فروری بروز جمعرات کی شام 6:45 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کل 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کررہی ہے۔ اس  دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گےجبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔ بیس فروری کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جائیں گی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منانے کے لیے تقریب کیدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں