منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

شعیب ملک ایک بچے کی موٹر سائیکل پر نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے، جس نے دیکھا وہ مسکرائے بغیر نہ رہ سکا

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نا صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ عام زندگی میں بھی سب کے دل جیتنے کا فن خوب جانتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے  جسے دیکھ کر شعیب ملک کے مداح ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔شعیب ملک پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی تیاری کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میںایک بچے کی موٹر سائیکل پر اس کے ساتھ بیٹھ کر پہنچے۔یہ دیکھ کر وہاں موجود سیکیورٹی اہلکار بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، جبکہ شعیب ملک نے مذکورہ بچے کی فرمائش پر ان کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ساتھ تصویر بھی بنائی۔اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر کرکٹ شائقین ایک چھوٹے بچے کیساتھ اس طرح محبت کا اظہار کرنے پر ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں