منگل 31 مارچ 2020ء
منگل 31 مارچ 2020ء

ہمیں یہاں بہت پیار ملا اور اگر دوبارہ آنے کا موقع ملا تو ضرور آئیں گے، بھارتی کبڈی ٹیم نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا

لاہور (این این آئی)بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نمی گوپال پوریا نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شْرلی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مقابلوں میں کھلاڑی اور شائقین بہت پرجوش ہوتے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہرش نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کبڈی ورلڈ کپ کےفائنل میچ کی تیاری مکمل ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان نمی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گوپال پوریا نے کہا کہ پاکستان آ کر ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے اور یہ کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور ہر ملک کی ٹیم کو یہاں آ کر ضرور کھیلنا چاہیے، ہمیں یہاں بہت پیار ملا اور اگر دوبارہ آنے کا موقع ملا تو ہم ضرور آنا چاہیں گے۔یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فئانل میں پاکستان نے ایران اور بھارت نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں