منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

کسی ایک کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ نہیں سمجھتا، مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں،اینڈی فلاور کا پیغام

لاہور(این این آئی) ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ 1990سے پاکستان آرہا ہوں، مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں، پاکستان میں بہت دوستیاں ہیں۔ یہاں کی بہت سی اچھی یادیں ہیں۔ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ شان مسعود الیون متوازن ٹیم ہے اور دوسری ٹیموں کی طرح ملتان سلطانزبھی پی ایس ایل جیتنے کی اہل googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے۔ ملتان سلطانز میں تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ مشتاق احمد کا ساتھ میرے لیے بہت معاون ہوگا، وہ کھیل اور یہاں کی کنڈیشنز کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔اینڈی فلاور نے کہا ؤکہ کسی ایک کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ نہیں سمجھتا۔ تمام ارکان ہی میچ ونرز ہیں۔ کسی ایک کا نام لوں گا تو اس پر اضافی پریشر پڑے گا، ٹیم میں سینیئرز کے ساتھ ایسے نوجوان ہیں جو بہترین پرفارمنس سے سب کے دل جیت سکتے ہیں، مجھے ان کھلاڑیوں پر بہت اعتماد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں