منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

میری پانچویں بیٹی کا نام تجویز کریں اور انعام پائیں، شاہد آفریدی نے مداحوں کے لئے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کے نام رکھنے کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنی پانچویں بیٹی کی پیدائش کی خبر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو سنائی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنی پانچوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی۔ جس کے بعد شاہد آفریدی کو پانچویں بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادوں کا تانتا بندہ گیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ اپنی نئی پوسٹ میں شاہد آفریدی نے مداحوں سے اپنی نومولود بیٹی کا نام تجویز کرنےکی درخواست کرتے ہوئے کہا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ ان ناموں میں سے وہ جس کا تجویز کردہ نام منتخب کریں گے اسے انعام دیں گے۔ پوسٹ میں اپنی چاروں بڑی بیٹیوں کے نام بھی انہوں نے لکھے ان کی چاروں بیٹیوں کے نام اے سے شروع ہوتے ہیں، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی نومولود بیٹی کا نام بھی اے سے ہونا چاہیے۔ شاہد آفریدی کے مداح مختلف نام تجویز کر رہے ہیں ایسے میں افغان کرکٹر راشد خان نے بھی ان کی بیٹی کا نام تجویز کیا ہے انہوں نے آفرین نام تجویز کرتے ہوئے اس کا مطلب بہادر بتایا۔This one’s for my fans 😘: As you can see there’s a trend of my daughter’s names beginning with the letter ‘A’ ☺. Send me your recommendations for our new arrival with ‘A’....the winning name I select gets a prize! Keep the names rolling! #Aqsa#Ansha#Ajwa#Asmara#A....— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 15, 2020

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں