جمعه 29 مئی 2020ء
جمعه 29 مئی 2020ء

ہمایوں سعید نے سال 2020 کا آغاز خانہ کعبہ میں اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیساتھ کیا

لاہور(این این آئی) اداکار ہمایوں سعید نے سال 2020 کا آغاز خانہ کعبہ میں اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ کیا۔ہمایوں نے انسٹا گرام پر خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ نئے سال کا آغاز دنیا کی سب سے مقدس جگہسے کریں اور ان کی یہ خواہش اس سال پوری ہوئی۔اداکار نے نئے سال کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے 2020 کو خوش آمدید، آپ سب کیلئے اور پاکستان googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات۔سب کیلئے دعاگو ہوتے ہوئے ہمایوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم میں سے ہرایک کیلئے بہترین ثابت ہو۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں