اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

پاکستان کے سینئر اداکار عابد علی انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف و سینئر اداکار عابد علی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار عابد علی کو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اس وقت وہ لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واضح رہے کہ اداکار عابد علی جگر کیبیماری میں مبتلا ہیں اور انہیں اچانک سانس بند ہو جانے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پاکستان کے فنکاروں نے معروف اداکار عابد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); علی کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔عابد علی 1979ء میں معروف ڈرامہ وارث میں دلاور کے کردار سے مشہور ہوئے۔ اداکار عابد علی نے وارث کے علاوہ آن، پیاس، دوریاں، دشت اور مہندی میں بھی لازوال کردار ادا کئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں