منگل 19 نومبر 2019ء
منگل 19 نومبر 2019ء

معروف گلوکارہ کو مبینہ طور پر بھائی نے رقم نہ دینے پرچھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا،لرزہ خیز واقعہ

سوات (این این آئی)سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ء  عمر کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیاہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ گلوکارہ و رقاصہ ثناء  عمر  نے گزشتہ شب محفل موسیقی میں پیسے کمائے تھے جس کے بعد صبح ان کے بھائی  کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہوا جس میںاسکے بھائی  نے اپنی بہن کو چھری کے وار سے شدید زخمی کردیا۔واقعہ کے بعد ثناء  عمر کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیاتھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسیں۔مینگورہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پولیس نے واقعہ  کی  رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ثناء  عمر کا تعلق سوات میں  مینگورہ کے نواحی علاقے بنڑ سے بتایا گیاہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں