اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

”میرے ساس سسر کشمیر میں رہتے ہیں“مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پراداکارہ  ارمیلا ماٹونڈکر مودی سرکار پر برس پڑیں 

نئی دلی(آن لائن) نامور بالی ووڈ اداکارہ اوربھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈکرمقبوضہ کشمیر کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے پر مودی سرکار پر پھٹ پڑیں۔اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ 22 روز سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اورکشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر مودی سرکار پر برستے ہوئےکہا ہے کہ میرے ساس سسر کشمیر میں رہتے ہیں اور میرے شوہر مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 22 روزسے اپنے والدین سے بات نہیں کرسکے ہیں۔ اداکارہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے مودی حکومت کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا اج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 22 روز ہوگئے ہیں، نہ میں اورنہ ہی میرے شوہر اپنے والدین سے رابطہ کرسکے ہیں۔ ہمیں کوئی خبر نہیں کہ ان کے گھر میں دوا بھی موجود ہے یا نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں