اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیارکرنیوالے گلوکارعدنان سمیع کوبھارت میں گائے کا گوشت دستیاب ہونے کا دعوی مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (  آن لائن)پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت کے حوالے سے ایک اور دعوی کر دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رخ ایک مرتبہ پھر سے ان کی طرف ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عدنان سمیع خان نے دعوی کیا کہایک بات آپ سب لوگ واضح طور پر جان لیں کہ بھارت میں گائے کا گوشت کھلے عام ٹھیک ویسے ہی دستیاب ہے جیسے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب دستیاب ہے۔عدنان سمیع خان کے اس دعوے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پر پاکستانی صحافی اجمل جامی نے انہیں چیلنج کیا کہ اگر واقعی ایسا ہے تو آپ گائے کے گوشت کے ساتھ اپنی ایک عدد تصویر پوسٹ کر دیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں