جمعه 23  اگست 2019ء
جمعه 23  اگست 2019ء

اہلیہ پر بدترین تشدد ، محسن عباس حیدر کو دنیا چینل نے پروگرام’’ مذاق رات‘‘ سے فارغ کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محسن عباس حیدر کو دنیا ٹی وی سے علیحدہ کر دیا گیا، محسن عباس حیدر دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاق رات کا حصہ ہیں، دنیا ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محسن عباس حیدر کے بیوی کے تشدد کے واقعے سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اورعباس حیدر پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، دنیا نیوز پر جو پروگرام چل رہے ہیں وہ پہلے سے ریکارڈ شدہ ہیں لیکن ان ریکارڈ شدہ پروگرام کے بعد نئے پروگراموں میں محسن عباس حیدر مذاق رات کا حصہ نہیں ہوں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گے، جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہے وہ دنیا نیوز کا حصہ نہیں ہوں گے۔‎‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں