منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

سلمان خان ’’کاغذی شیر‘‘ قرار

ممبئی(این این آئی) گلوکارہ سونا موہاپترا نے بالی ووڈ کنگ سلمان خان کو ’’کاغذی شیر‘‘ قرار دے دیا۔سوناموہاپترا نے سلمان خان کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کو باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی کم پذیرائی ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوناموہاپترا نے ٹویٹ کیا کہ ’’سوال: آپ ایسے فلمی سپراسٹارزکے بارے میں کیا کہیں گے جو تمام تر پروموشن، پوسٹنگ اور ہائپ کے باوجود عوامی ڈومین میں ایک ہفتہ بھی ریٹرن نہیں دے سکتے؟ جواب: کاغذی شیر۔ (پلیز انڈیا ان کاغذی شیروں کو پوجنا بند کردو اور حقیقی ہیروز تلاش کرو۔واضح رہے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اس سے قبل بھی سوناموہاپترا سلمان خان کو پریانکاچوپڑا پر تبصرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں