منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

بھارتی اداکاررنویر سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی،پاکستانی شائق کو دلاسہ دینے کی ویڈیو وائرل

مانچسٹر(این این آئی) مایہ ناز بولی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے بھارت سے شکست کے بعد اسٹیڈیم میں ایک پاکستانی شائق کو دلاسہ دے کر سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں گرین شرٹس کو ایک مرتبہ پھر ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ مقابلوں میں پڑوسی ملک کے ہاتھوں یہ ساتویں شکست تھی۔شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کےشائقین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تاہم ان ہی شائقین میں سے ایک googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بولی وڈ اداکار انہیں دلاسہ دے رہے تھے۔ویڈیو میں دیکھا گیاکہ عاطف نواز نامی شائق کو رنویر سنگھ گلے لگاکر کہہ رہے ہیں دلبرداشتہ نہ ہوں، اگلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کامیاب ہوگی۔رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، مخلص ہے اور وہ ورلڈ کپ میں ضرور واپسی کرے گی۔ویڈیو کے اختتام پر عاطف نواز رنویر کا شکریہ ادا کرتے ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں