منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل اندھیرا اجالا کا پارٹ ٹو تیار،اعلان کردیاگیا

لاہور( آن لائن )شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل اندھیرا اجالا کا پارٹ ٹو جلد آن ایئر ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق 1986 کے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریز اندھیرا اجالا میں ڈائریکٹ حولدار کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی اور اب اس ڈرامہ سیریز کا پارٹ ٹو بنایا جا رہا ہے جس میں عرفان کھوسٹپھر سے ڈائریکٹ حولدار کے کردار میں نظر آئیں گے۔جبکہ ڈرامہ سیریز میں اے ایس پی کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار قوی خان ریٹائرڈ ہونے کے بعد پولیس ریفارمز کمیٹی میں نظر آئیں گے ۔ڈرامہ سیریز کی 26اقساط مکمل ہو چکی ہیں اور اس کو چھ مختلف رائٹروں نے لکھا ہے ۔عنقریب یہ ڈرامہ سیریز آن ایئر کردیا ائیگا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں