پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

معروف ماڈل کولاہور میں مبینہ طور پر قتل کردیاگیا،ملزمان بیہوشی کی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گئے ،افسوسناک انکشافات

لاہور (ا ین این آئی) کراچی سے تعلق رکھنے والی 22سالہ ماڈل اقراء سعید کو لاہور میں مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ، تین روز قبل تین ملزمان اقرار کو ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گئے تھے جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کراچی کی ماڈل اقراء کو تین ملزمان تین روزہ قبل بیہوشی کی حالت میں گلشن راوی سےلائے اور ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اقرا سعید کی ہلاکت نشہ آوور چیز کی زیادتی سے ہوئی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ پولیس نے ماڈل اقرا کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا ۔ ملزمان میں عثمان، حسن بٹ، آور عمر رضا بٹ شامل ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں