منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

معروف گلوکارعطا اللہ عیسی خیلوی کی موت کی خبر فیس بک پر چلانے والا نوجوان گرفتار ،افسوسناک انکشافات

لاہور ( این این آئی) گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی موت کی جھوٹی خبر فیس بک پر چلانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم گلوکار نے ملزم کو معاف کردیا۔اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس میں عطا اللہ نے بتایا کہ تونسہ شریف کے شریف کے علاقے ریتڑہ کے رہائشی قیصرانی نے میری موت کی جھوٹی خبر فیس بک پر چلائی جس سے دنیا بھر میں میرے کروڑوں پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ڈی جی خان کے ڈی پی او عاطف نذیر نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن میں نے اسے معاف کردیا تاہم ملزم کو اتنی سزا ملی چاہئے تاکہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کرے۔ایک سوال کے جوابمیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی جھوٹی افواہوں کے سدباب کے لئے حکومت کو موثر قانون سازی کرے لیکن ایسے افراد سادہ لوح لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری صحتیابی کے لئے خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ سمیت دنیا بھر میں دعائیں کی گئیں، اب میں مکمل طور پر ٹھیک ہوں اور پرستاروں کے لئے گاتا رہوں گا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ ایک شو کے لئے 13 اپریل کو دبئی جارہا ہوں، پوری قوم پریشان ہے جسے خوشیوں کی ضرورت ہے اور میں یہ خوشیاں فراہم کرتا رہوں گا، دنیا بھر میں موجود ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں