پیر 17 جون 2019ء
پیر 17 جون 2019ء

گلوکار راحت فتح علی خان بھی ایف بی آر کے ریڈار میں آگئے، سات روزمیں یہ کام کریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،دھماکہ خیز احکامات ج

لاہور ( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2016 کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں راحت فتح علی خان سے سال 2016 کا تمام ریکارڈطلب کرتے ہوئے تفصیلات کی فراہمی کے لئے سات روز کی مہلت دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان نے سات روز میں تفصیلات فراہم نہ کیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2014 اور 2015 کا آڈٹ کر چکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں