منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی اچانک طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل کرادیا گیا ، 29 مارچ کو ہونے والا گرینڈ شو بھی منسوخ 

لاہور(این این آئی)نامور گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کواچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ،لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 29 مارچ کو ہونے والا گرینڈ شو بھی منسوخ کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق عطا اللہ عیسی خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروںنے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج شروع کردیا ہے۔ڈاکٹر وں کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔واضح رہے عطا اللہ عیسی خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 29 مارچ کو ہونے والے گرینڈ شو کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں