منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

بھارتی فوجی مر رہے ہیں اور تم دشمن ملک ۔۔۔!پاکستانی اشتہار میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ کو انڈیا چھوڑنے کا کہہ دیاگیا

نئی دہلی (این این آئی)پاکستانی اشتہار میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ کو انڈیا چھوڑنے کا مشورہ دیدیاگیا ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارہ خان کو ایک پاکستانی اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا اور لوگوں نے ان کے اشتہار کو دیکھتے ہی ان پر تنقید کرنا شروع کردی۔سارہ خان نے پاکستانی اشتہار کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ خوبصورتی بڑھانے اور جاذب نظر آنے کیلئے ایک بیوٹی اور ہیئر ریمول کریم کی تشہیر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اگرچہ اشتہار میں کوئی بھی قابل اعتراض یا نازیبا منظر نہیں تاہم پھر بھی بھارتی افراد نے سارہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔انسٹاگرام پر بھارتی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طعنے دیے کہ بھارتی فوجی مر رہے ہیں اور تم دشمن ملک کے اشتہار میں کام کر رہی ہو۔کچھ لوگوں نے انہیں غدار تک کہا اور لکھا کہ ان جیسے لوگوں کو کوئی دھرم نہیں ہوتا، جس ملک کا نمک کھاتے ہیں ٗاسے سے ہی غداری کرتے ہیں تاہم کچھ بھارتی افراد نے سارہ خان کا دفاع بھی کیا اور ان پر تنقید کرنے والے افراد کو سخت جوابات بھی دیے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں