جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

کورونا وائر س سے خوفزدہ ہونیکی ہرگز ضرورت نہیں ، بس آپ صرف یہ کام کریں، رابی پیرزادہ کے شاندار مشورے

لاہور(این این آئی) شوبز کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں کورونا وائر س سے خوفزدہ ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ،پانچ وقت نماز قائم کی جائے ،اس کے ساتھ استغفار اور درود پاک کا ورد کیا جائے اور حفاظتی تدابیر بھی اپنائی جائیں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ پانچ وقت وضو کرنے سے ہاتھ اور چہرہ اور صاف رہتا ہے اور کورونا وائرس آپ کے نزدیک بھی نہیں آسکتا۔ ہم نے نماز سےدوری اختیار کر کے مالک کائنات کو خود سے دور کر لیا ہے ۔ کورونا وائرس نے چین ، ایران googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ،اٹلی اور یورپ میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔رابی پیر زادہ نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ بہت سے ممالک سے بارڈر جڑے ہونے اور فضائی رابطے ہونے کے باوجود یہاں ابھی تک حالات کنٹرول میں ہیں۔ ہم سب کو اللہ کے حضورتوبہ استغفار کرنی چاہیے اور خدا کی قربت کا بہترین ذریعہ پانچ وقت کی نماز ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں