پیر 06 اپریل 2020ء
پیر 06 اپریل 2020ء

کورونا وائرس ، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کر لیا

کراچی(این این آئی) کورونا وائرس کے پیش نظرمایہ ناز اداکارہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔مایہ نازاداکارہمایوں سعید اورعدانان صدیقی نے کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکائونٹ پرایک پوسٹ کی جس میں وہ اورہمایوں سعید ایک ساتھ جہازمیں بیٹھے اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ عدنان صدیقی نےلکھا کہ اف کورونا وائرس۔۔۔ نیو جرسی سے ہیوسٹن روانہ۔دوسری جانب اداکاروہدایتکارواسع چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ اب لندن کیا، کہیں بھی نہیں جائوں گا جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا کہ وہ کراچی پہنچ چکے ہیں لیکن وہ گھرنہیں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جائیں گے، کیونکہ وہ اورعدنان صدیقی خود کوایک کمرے میں بند کررہے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں