پیر 28  ستمبر 2020ء
پیر 28  ستمبر 2020ء

خلیل الرحمان نے عورت کی تذلیل کو معمول بنا لیا ہے،احساس محرومی کا شکار ہیں، اپنے منہ سے کیا کہہ چکے ہیں؟ صوفیہ احمد نے بھانڈہ پھوڑ دیا

لاہور(این این آئی) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان نے عورت کی تذلیل کو معمول بنا لیا ہے اور انہوں نے اس کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، ابھی ان کے ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ میں خواتین کے حوالے سے لکھے گئے کردار پر تنقید جاری تھی کہ انہوں نے ٹی وی پرایک خاتون کے خلاف انتہائی نا مناسب زبان استعمال کر ڈالی۔ایک انٹر ویو میں صوفیہ احمد نے کہا کہ ”چھید تو بولے چھاننی بھی بولے جس میں سو سو چھید ہوں“،جو شخص ساری زندگی اپنے ڈرامے کی کاسٹنگ کرتے ہوئے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ذاتی مفاد کو مد نظر رکھتا ہو اس سے آپ کس طرح اچھائی کی توقع کر سکتے ہیں۔ خلیل الرحمان قمر خود اپنے منہ سے کہہ چکے ہیں میں نے ایک لوری لکھی ہے جو سچی نہیں ہے کیونکہ میں اپنے ماں باپ کی آنکھوں کاتارا نہیں تھا۔ جو شخص اپنے ماں باپ کا تارا نہیں ہو سکتا وہ دوسروں کی آنکھوں کا تارا کیسے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت، ماہرہ خان اورریشم نے ان کے لئے جو اظہار کیا ہے میں اس کی مکمل تائید کرتی ہوں۔ خلیل الرحمان احساس محرومی کا شکارہے اور ایسے شخص کیلئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں