منگل 26 مئی 2020ء
منگل 26 مئی 2020ء

معروف اسٹیج اداکارہ شوہر کے ہاتھوں قتل، شو کے اختتام پر جھگڑا ، شوہر نے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

ساہیوال(نیوز ڈیسک) اسٹیج اداکارہ روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اداکارہ کی جان لے لی۔فرینڈز تھیٹر میں روپ چوہدری کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق ساہیوال میں شو کے اختتام پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اور اداکارہ کیزندگی کا خاتمہ کر دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ تھیٹر کو سیل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے چند ماہ قبل سوات میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا عمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ثنا عمر کا تعلق سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے بنڑ سے تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں