پیر 28  ستمبر 2020ء
پیر 28  ستمبر 2020ء

خلیل الرحمان نے اپنی عزت ٹکے کی نہیں چھوڑی، اداکارہ ریشم ماروی سرمد کے حق میں کھڑی ہو گئیں

لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر پاکستان کی پہچان ہیں لیکن انہوںنے ٹی وی پر بیٹھ کر ایک خاتون کیلئے جس طرح کے الفاظ استعمال کئے ہیں اس کے بعد انہوںنے اپنی ایک ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ ہم سب خلیل الرحمان کابے حد احترام اور انہیں عزت دیتے ہیں اور کسی کو بھی یہ اچھانہیں لگ رہا کہ ان کیخلاف کوئی بات کی جائے ۔ انہوں نے اپنےشہرہ آفاق ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘میں ایک عورت کیلئے دوٹکے کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ڈائیلاگ لکھے لیکن میںیہ کہوں گی کہ انہوںنے ٹی وی پر بیٹھ کر خاتون کیلئے جس طرح کے الفاظ ادا کئے ہیں اس کے بعدان کی اپنی ایک ٹکے کی عزت باقی نہیںرہی ۔ لاکھوںلوگ جو ان سے پیا رکرتے ہیں انہیں شدید دھچکا لگا ہے ۔ریشم نے کہا کہ میں پیمرا سے پوچھتی ہوں اگر تنقید پر ٹی وی اینکراورسیاستدانوں پر توپاپندی لگ سکتی ہے مگر آج پیمرا کہاں ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں