جمعه 23 اکتوبر 2020ء
جمعه 23 اکتوبر 2020ء

”تبدیلی جائے جہنم میں“ حریم شاہ نے تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کر دی، ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور(این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرکے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ”تبدیلی جائے جہنم میں“۔سیاست دانوںکے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو بھی اپنی ٹویٹس کا موضوع بنایا اور بتایا ہے کہ وہ اب پی ٹی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ (ن) سے ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھونچال بپا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں