منگل 12 نومبر 2019ء
منگل 12 نومبر 2019ء

کیا متحدہ عرب امارات میں وٹس اپ کال پر پابندی ختم ہونے والی ہے؟ بڑی خبر آگئی

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ ان کی حکومت وٹس اپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر بڑے ٹیکنالونی پلیٹ فارمز خصوصا فیس بک کے زیر ملکیت وٹس اپکےساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے پہلے ہی وٹس اپ کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے۔ ہم نے مواصلات کو کنٹرول کرنے کے ریاست کے نقطہ نظر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے حوالے سے بہت سے منصوبوں میں اپنے تصور کی بہت اچھی تفہیم دیکھی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جلد ہی وٹس اپ کی وائس کال پر پابندی ختم کردی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں