منگل 12 نومبر 2019ء
منگل 12 نومبر 2019ء

فیس بک لائکس خریدنا اور بوسٹ کرنا حرام قرار ،معروف عالم دین نے فتویٰ جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے ایک عالم دین نے جعلی لائکس خریدنے اور پوسٹ بوسٹ کرنے کو حرام قرار دیدیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصر کے مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی لائکس خریدنا اور پوسٹ بوسٹ کرنا بے ایمانی کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنا اسلام میں حرام ہے۔ فیس بک پر پوسٹ بوسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ فیس بک پیسوں کے عوض زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی پوسٹ پہنچاتے ہیں اور لائکس، کمنٹساور شیئرز حاصل کرتے ہیں۔ ایسا کرنا بے ایمانی اور دھوکہ دہی ہے اورحقیقی حالات کی ترجمانی نہیں ہوتی ۔اصل googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); حالات لوگوں کے سامنے نہیں آتے، اس لئے ایسا کرنے کو دھوکہ دہی اور غیر اخلاقی قرار دینا چاہئے۔واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا استعمال تقریباً ہر برانڈ ہی کرتا ہے کیونکہ یہ ایک بہترین ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات یا پراڈکٹ پہنچانے کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں