منگل 12 نومبر 2019ء
منگل 12 نومبر 2019ء

الحاج پروٹون آئندہ سال سے پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرے گا،پہلی گاڑی 1.3 لیٹر ”ساگا سیڈان“ہوگی

کراچی(این این آئی)الحاج آٹوموٹیو کو وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ’گرین فیلڈ انویسٹمنٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا جس کے بعد کمپنی کی کراچی میں پلانٹ لگائے جانے کے حوالے سے راہ ہموار ہوگئی،یہ پلانٹ آئندہ سال تک تیار ہوگا اور اس میں 25 ہزار یونٹس تیار کرنے کی گنجائش ہوگی۔اس پیشرفت کے باعث 2000 افرادکو براہراست جبکہ 20 ہزار افراد کو دیگر ذرائع سے روزگار ملے گا۔الحاج پروٹون پاکستان میں 1.3 لیٹر ساگا سیڈان کو متعارف کرائے گی اور یہ 2020 کے دوسرے حصے میں مارکٹوں میں دستیاب ہوگی۔پروٹون چیئرمین سید فیصل کے مطابق کمپنی دیگر ماڈلز googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو بھی پاکستان میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں