منگل 19 نومبر 2019ء
منگل 19 نومبر 2019ء

ٹریفک چالان کی شفافیت کے لیے چالان بک ختم ای چالان سروس متعارف کرادی گئی

پشاور ( آن لائن) پشاور میں ٹریفک چالان کی شفافیت کے لیے چالان بک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے ای چالان سروس متعارف کروا دی۔ پشاور میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک چالان کی شفافیت کے لیے چالان بک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موبائل ایپ کےذریعے ای چالان دیا جائے گا جس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کا ڈیٹا بھی ریکارڈ ہو گا۔تمام چالان کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ ہو گا، ای چالان کی صورت میں صارفین کو تصدیقی ایس ایم ایس بھی موصول googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہو گا، ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان متعارف کرنے سے چالان کی شفافیت بھی ممکن ہو گی۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں