جمعرات 14 نومبر 2019ء
جمعرات 14 نومبر 2019ء

آن لائن مواد ہٹانے کی درخواست دینے میں بھارت سب سے آگے پاکستان کا فہرست میں کونسا نمبرہے؟برطانوی تحقیقی ادارے کی رپورٹ جاری‎

لندن(این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو گزشتہ 10 سالوں میں آن لائن مواد ہٹانے کی سب سے زیادہ درخواستیں بھارت کی جانب سے دی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانیہ کے تحقیقی ادارے کمپیری ٹیک کی جانب سے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر سے اکٹھا کیے گئے ڈیٹا سے بنائی گئی رپورٹ میں سامنے آئی جس کے مطابق پاکستان کا اس فہرست میں 8واں نمبر ہے جبکہ بھارت کے بعد روساور ترکی کا دوسرا اور تیسرا نمبر رہا۔2009 سے 2019 تک کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ چند حکومتوں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے آن لائن ڈیٹا کو کنٹرول کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی جن میں سوشل میڈیا، بلاگس یا دونوں شامل ہیں۔بھارت نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران آن لائن مواد ہٹانے کی 77 ہزار 620 درخواستیں بھیجیں جبکہ پاکستان نے 9 ہزار 771 ایسی درخواستیں بھیجیں۔رپورٹ کے مطابق روس جولائی 2009 سے جولائی 2018 تک گوگل سے آن لائن مواد ہٹانے کی سب سے زیادہ درخواست کرنے والا ملک رہا جس نے 61 ہزار 471 درخواستیں بھیجیں جو دیگر تمام ممالک سے موصول درخواستوں کا 53.31 فیصد رہا۔روس کے بعد گوگل کو ترکی سے 10 ہزار 379 درخواستیں اور امریکا سے 7 ہزار 964 درخواستیں موصول ہوئیں‎ جبکہ پاکستان سے 292 درخواستیں موصول ہوئیں۔تحقیقی ادارے کے مطابق آن لائن مواد ہٹانے کی درخواستیں بھیجنے کی سب سے اہم وجہ قومی سلامتی29.74درہی، ہتک عزت 17.83فیصدرہی۔جولائی 2013 سے دسمبر 2018 تک فیس بک سے آن لائن مواد ہٹانے کی درخواست کرنے والے ممالک میں سب سے پہلا نمبر بھارت کا رہا جس نے 70 ہزار 815 درخواستیں بھیجیں۔فیس بک کو اس عرصے کے دوران آن لائن مواد ہٹانے کی کل 77 ہزار 620 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔فرانس نے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جس نے 42 ہزار 989 درخواستیںبھیجیں اور میکسیکو نے 24 ہزار 872 درخواستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جگہ بنائی جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 8 ہزار 881 درخواستوں کے ساتھ چھٹا نمبر رہا۔ترکی نے جنوری 2012 سے جولائی 2018 کے درمیان ٹوئٹر کو آن لائن مواد ہٹانے کی سب سے زیادہ درخواستیں بھیجیں۔ان درخواستوں میں قانونی مطالبات بھی شامل تھے، ترکی کی جانب سے ٹوئٹر کو 30 ہزار 183 درخواستیں موصول ہوئیں۔جبکہ روس نے 11 ہزار 570 اور فرانس نے 3 ہزار 807 درخواستیں بھیجیں۔بھارت نے اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کیا جس نے 1 ہزار 406 درخواستیں بھیجیں جبکہ پاکستان کا نمبر 11واں رہا جہاں سے 592 درخواستیں بھیجی گئیں۔چین نے مائیکروسافٹ کو جنوری 2015 سے دسمبر 2018 تک سب سے زیادہ 3 ہزار 732 آن لائن مواد ہٹانے کی درخواستیں بھیجیں جس کے بعد فرانس اور برطانیہ اس فہرست میں نمایاں رہے۔یہ درخواستیں حکومتوں کی جانب سے مائیکروسافٹ کےضابطوں یا ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی بنیاد پر بھیجی گئیں۔واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی چند سروسز کے علاوہ رپورٹ میں شامل دیگر تمام ویب سائٹس کو چین میں پابندی کا سامنا ہے۔جولائی 2012 سے دسمبر 2018 کے درمیان وکی میڈیا کو موصول درخواستوں میں امریکا پہلے نمبر پر رہا، جبکہ اس کے بعد جرمنی اور فرانس اس فہرست میں نمایاں رہے۔تحقیقی ادارے نے نشاندہی کی کہ وکی میڈیا کو موصول آن لائن مواد ہٹانے کی درخواستوں پر بہت کم عمل درآمد ہوتا ہے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں