جمعه 22 نومبر 2019ء
جمعه 22 نومبر 2019ء

ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد روس نے اپنی سرزمین پیش کردی ،ماسکو میں پہلا فائیوجی ٹیسٹ ژون قائم

ماسکو(آن لائن) امریکہ کی جانب سے چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے پر جاسوسی الزامات کے باعث پابندیوں کے نفاذ کے بعد روس نے اس کے لیے اپنی سرزمین پیش کردی ،جس کا مقصد ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی نیٹ ورک کا قیام اور فروغ ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی جانب سے چینی ٹیلی کام کمپنی پر پابندیوں کے نفاذ کا روس نے بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے، رواں ماہ ہواوے نے روس کے دارالحکومتماسکو میں ٹیکنالوجی کمپنی ایم ٹی ایس کی شراکت سے پہلے فائیو جی ٹیسٹ ژون کا آغاز کیا جس کا مقصد دارالحکومت کے نواحی علاقوں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو اس سروس کی فراہمی اور چین کیساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ماسکو حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک آئندہ چند سال کے دوران شہر کے عمومی ڈھانچے کا حصہ بن جائے گا۔روس کا ارادہ ہے کہ 2024 ء تک اس کے تمام بڑے شہروں میں فائیوجی ٹیکنالوجی فراہم کردی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں