اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

ٹیکنالوجی کمپنیاں فون کالزسن سکتیں ہیں یا نہیں ؟برطانوی تحقیق نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

لندن (این این آئی)برطانیہ میں ہوئی ایک تحقیق نے اس بات کو محض ایک وہم قرار دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں آپ کے فون سے گفتگو سنتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں قائم موبائل سیکیورٹی فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے دعوی کیا کہ موبائل فون کے استعمال کے دوران ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سے جاسوسی کی باتیں محض ایک وہم ہیں اوریہ بات غلط ہے کہ موبائل فون سے گفتگو سننے کے بعد رجحانات کے مطابق اشتہارات بھیجے جاتے ہیں۔موبائل سیکیورٹی کمپنی کے دعوے کے مطابق انہوں نےاس کے لیے ایک تجربہ کیا اور دوموبائل فونز کو ایک ایسے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کمرے میں رکھا جہاں پالتوجانوروں سے متعلق گفتگو چلائی گئی جبکہ ایک دوسرے خاموش کمرے میں بھی 2 فونز سیٹ رکھے گئے جہاں مکمل خاموشی تھی۔اس دوران دونوں کمروں میں موجود فون سیٹس میں تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشنزکھلی ہوئی تھیں، تین دن تک مسلسل تجربے کے بعد چاروں موبائل فونز پرآنے والے اشتہارات کا جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ موبائل فونز کے قریب چلنے والی گفتگو سے اشتہارات کے پیٹرن پرکوئی اثرنہیں پڑا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں