اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

مقبول اینڈرائیڈ ایپ کیم اسکینر میں میل وئیر کی موجودگی کا انکشاف

نیویارک(این این آئی)گوگل نے اینڈرائیڈ فونز میں استعمال ہونے والی ایک مقبول ایپ کیم اسکینر کو پلے اسٹور سے نکال دیا ہے۔یہ ایپ پی ڈی ایف دستاویزات اسکین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اب میل وئیر پھیلا رہی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق2010 سے یہ ایپ موجود ہے اور اسے 10 کروڑ سے زائد بار ڈائون لوڈ کیا جاچکا ہے اور حالیہ دنوں میں اینٹی وائرس کمپنی کاس پیرسکے نے دریافت کیا تھا کہ اس پلیکشن نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں میل وئیر پھیلانا شروع کردیا ہے۔اس رپورٹ کے بعد گوگل نے پلے اسٹور سے کیم اسکینر کو نکال دیا ہے۔اس googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ایپ میں مشتبہ کڈ ایک ایڈ لائبریری سےذریعے دیا گیا ہے جو مختلف اشتہارات دکھانے کے ساتھ صارفین کو پیڈ سبسکرائپشن پر سائن اپ کردیتا ہے۔اس میل وئیر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو صارف کے سرور سے کنکٹ ہوکر ایڈیشنل کوڈائون کرتا ہے جبکہ کیم اسکینر ایپ میں حالیہ اپ ڈیٹس کو بھی اس میل وئیر نے ریموو کردیا۔گوگل پلے پر 18 لاکھ ریویوز اس ایپ پر موجود تھے جن میں سے بیشتر مثبت تھے مگر اینٹی وائرس کمپنی نے اس کے خلاف تحقیقات اس وقت شروع کی جب منفی ریویوز کی تعداد بڑھنے لگی۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مقبول اور طویل عرصے سے موجود ایپس بھی میل وئیر کے حملوں سے محفوظ نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں