منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

روس پر سائبر حملہ، ہیکرز نے انتہائی قیمتی ڈیٹا چوری کر لیا

ماسکو(آن لائن ) ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا سائبر حملہ کر کے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیکروں نے روس کی فیڈرل سکیورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی سی ٹیک کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے 7.5 ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سکیورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ملکیانٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); میڈیا کے ذریعے معلومات جمع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ہیکروں نے تیرہ جولائی کو سی ٹیک کمپنی کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے سرورز میں موجود بعض تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کی تھیں۔ ہیکروں نے ہیک شدہ اطلاعات ڈیجیٹل رولوشن نامی ایک اور ہیکر گروپ کو فراہم کیں جس نے بعد میں انہیں جاری کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ روس کی انٹیلی جینس سروس پر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں