منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

پندرہ کروڑ سوشل میڈیا صارفین نے روسی انجینئرز کی تیارکردہ ”فیس ایپ “کواپنا ذاتی ڈیٹا دے دیا،انتباہ جاری

کراچی(این این آئی)حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی فیس ایپ سے متعلق بڑا سیکورٹی خطرہ سامنے آگیا۔ ایپ کے ذریعے تقریبا پندرہ کروڑ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔روسی انجینئرز کی تیارکردہ نئی "فیس ایپ " نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ اس ایپ کے ذرایعے کے صارف کی تصویر سے اس کے چہرے کوجوان اوربوڑھا کیا جاسکتا ہے۔اس ایپ کوجہاں صارفین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں صارف ڈیٹا کی سیکورٹی پر بھی کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔امریکی بزنس جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے زریعے کمپنی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تقریبا پندرہ کروڑ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرچکی ہے۔ فیس ایپ انسٹال کرنے پر صارف کمپنی کی تمام شرائط منظور کرتا ہے اور کمپنی کویہ حق حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ صارف کی تمام تصاویراور ذاتی معلومات استعما ل کرسکتی ہے۔ا س کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر نام کے ساتھ استعمال کرنے کی بھی اجازت دے رہے ہیں۔امریکی جریدے کے مطابق اب تک گوگل پلے سے دس کروڑ سے زائد لوگ اسے ڈاون لوڈ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر چک شومر نے ایف بی آئی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس ایپ کو امریکی شہریوں کے لئے نجی خطرہ قرار دیا۔امریکی جریدے کے مطابق اب تک گوگل پلے سے دس کروڑ سے زائد لوگ اسے ڈاون لوڈ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر چک شومر نے ایف بی آئی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس ایپ کو امریکی شہریوں کے لئے نجی خطرہ قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں